چنئی، 26/دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ڈی ایم کے نے آج کہا کہ اس کی جنرل کونسل کی میٹنگ اگلے سال 4 /جنوری کو ہوگی۔ایم کرونا ندھی کے اسپتا ل میں بھرتی ہونے کی وجہ سے اس میٹنگ کو ٹال دیا گیا تھا۔ڈی ایم کے کے جنرل سکریٹری کے انباجھگن نے کہا کہ پہلے جنرل کونسل کی میٹنگ 20/دسمبر کو پارٹی سربراہ کروناندھی کی صدارت میں ہونی تھی جو اب اگلے ماہ ہوگی۔جنرل کونسل کی میٹنگ پہلے 20/دسمبر کو بلائی گئی تھی کیونکہ ا سٹالن کے حامی ان کو ترقی دئیے جان کا مطالبہ کر رہے تھے۔ا سٹالن تمل ناڈو اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہیں اور امید ہے کہ جنرل کونسل کی میٹنگ میں انہیں پارٹی کا ایگزیکٹو چیئرمین بنایا جائے۔جنرل کونسل ڈی ایم کے کی فیصلہ لینے والی سب سے طاقتور اکائی ہے۔بہر حال، کروناندھی کو پھیپھڑوں اور گلے میں انفیکشن کے بعد اسپتا ل میں داخل کرایا گیا تھا جس کی وجہ سے میٹنگ کو ٹال دیا گیا تھا۔کروناندھی کو 23/ دسمبر کو پرائیوٹ اسپتال سے چھٹی دے دی گئی تھی۔